ہفتہ 14 نومبر 2026 - 20:51
حضرت فاطمہ زہرا (س) کا گھر علم و معرفت کا مرکز اور آپ کی سیرت علم و حکمت کا بہترین نمونہ ہے، مولانا یاسین حسین عابدی

حوزہ/ ایامِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السلام، کانودر میں مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا یاسین حسین عابدی نے سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے علمی، اخلاقی، عبادی اور خاندانی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہزادیٔ کونین کا گھر علم و معرفت کا مرکز تھا اور آپ کی سیرت علم، حکمت اور الٰہی معرفت کا بہترین نمونہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گجرات کے علاقے کانودر میں شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے 14 نومبر 2026ء کو مسجد عسکری علیہ السلام میں مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کرکے بارگاہِ سیدۂ کونین میں پرسہ پیش کیا۔ مجلس سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا یاسین حسین عابدی نے خطاب کیا۔

مجلس کا آغاز مولوی سحر عباس نے مرثیہ خوانی سے کیا، جس کے بعد مولوی حسن مجتبیٰ نقوی نے سلام پیش کیا اور مولوی وقار حیدر نے طرحی کلام پڑھ کر عزاداروں کو سوگوار کیا۔ مجلسِ عزاء طلابِ حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السلام، کانودر، گجرات کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کا گھر علم و معرفت کا مرکز اور آپ کی سیرت علم و حکمت کا بہترین نمونہ ہے، مولانا یاسین حسین عابدی

مولانا یاسین حسین عابدی نے اپنے خطاب میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت و فضیلت، علمی مقام، عبادت، اخلاق اور سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہزادیٔ کونین کی عظمت کا اندازہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان سے لگایا جا سکتا ہے:«فَاطِمَةُ حَوْرَاءُ إِنْسِيَّةٌ، كُلَّمَا اشْتَقْتُ إِلَى رَائِحَةِ الْجَنَّةِ شَمِمْتُ رَائِحَةَ ابْنَتِي فَاطِمَةَ» ترجمہ: فاطمہ ایک حور ہیں جو انسانی شکل میں ہیں۔ جب بھی مجھے جنت کی خوشبو کا اشتیاق ہوتا ہے تو میں اپنی بیٹی فاطمہ کی خوشبو سونگھتا ہوں۔

انہوں نے دعا کی اہمیت اور قبولیت کے اوقات بیان کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے منقول رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ روایت پیش کی:«إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ»ترجمہ: جمعہ کے دن ایک ایسی ساعت ہے کہ اگر کوئی مسلمان اس وقت اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطا فرماتا ہے۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کا گھر علم و معرفت کا مرکز اور آپ کی سیرت علم و حکمت کا بہترین نمونہ ہے، مولانا یاسین حسین عابدی

مولانا نے وضاحت کی کہ جب حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے اپنے والد گرامی سے اس مخصوص ساعت کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے غروبِ آفتاب کے وقت کی نشاندہی فرمائی۔ اسی لیے شہزادیٔ کونین اس وقت کی آمد سے باخبر ہونے کے لیے کسی خاتون کو چھت پر بھیجا کرتی تھیں، تاکہ غروبِ آفتاب کی اطلاع مل سکے۔ اس کے بعد آپ مصلّٰی بچھا کر عبادت اور دعا میں مشغول ہو جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، جن کی دعا کی عظمت مسلم ہے، قبولیتِ دعا کے لیے ایک مخصوص وقت کا اہتمام کرتی تھیں تو ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ اس مبارک ساعت کو غنیمت سمجھیں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا و مناجات کریں۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کا گھر علم و معرفت کا مرکز اور آپ کی سیرت علم و حکمت کا بہترین نمونہ ہے، مولانا یاسین حسین عابدی

روزے کی حقیقی روح بیان کرتے ہوئے مولانا نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یہ روایت نقل کی:«مَا يَصْنَعُ الصَّائِمُ بِصِيَامِهِ إِذَا لَمْ يَصُنْ لِسَانَهُ وَسَمْعَهُ وَبَصَرَهُ وَجَوَارِحَهُ»ترجمہ: روزہ دار کے روزے کا کیا فائدہ، اگر وہ اپنی زبان، سماعت، نگاہ اور دیگر اعضا کی حفاظت نہ کرے؟

انہوں نے کہا کہ حقیقی روزہ صرف بھوکا اور پیاسا رہنے کا نام نہیں، بلکہ یہ انسان کے تمام اعضا و جوارح کی تربیت کرتا ہے۔ روزہ دار کو چاہیے کہ اپنی زبان کو جھوٹ، غیبت اور بدکلامی سے، آنکھوں کو حرام نگاہ سے اور دیگر اعضا کو گناہوں سے محفوظ رکھے۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کا گھر علم و معرفت کا مرکز اور آپ کی سیرت علم و حکمت کا بہترین نمونہ ہے، مولانا یاسین حسین عابدی

مولانا نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیم کردہ دعاؤں کا ذکر کرتے ہوئے دعائے نور کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے شہزادیٔ کونین کے ان قیمتی تحائف میں شمار کیا جو آپ نے اپنے چاہنے والوں کو عطا کیے ہیں۔

انہوں نے جناب سلمان فارسی رضوان اللہ علیہ کے حوالے سے دعائے نور کے فضائل بیان کیے اور مریضوں کے لیے دعا و طلبِ شفا میں اس کی اہمیت واضح کی۔

اسی طرح انہوں نے اس دعا کا بھی ذکر کیا جسے امام حسین علیہ السلام نے میدانِ کربلا میں امام زین العابدین علیہ السلام کو رخصت ہوتے وقت تعلیم فرمایا تھا، تاکہ اہلِ ایمان سخت حالات میں اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کر سکیں۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کا گھر علم و معرفت کا مرکز اور آپ کی سیرت علم و حکمت کا بہترین نمونہ ہے، مولانا یاسین حسین عابدی

خواتین کی فضیلت اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے علمی مقام پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے ایک روایت نقل کی، جس میں حضرت حوا سلام اللہ علیہا کے لیے توبہ، حضرت سارہ سلام اللہ علیہا کے لیے جمال، حضرت آسیہ سلام اللہ علیہا کے لیے استقامت، حضرت زلیخا کے لیے حکمت، حضرت بلقیس کے لیے عقل، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے لیے رضا اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے لیے علم جیسی صفات بیان کی گئی ہیں۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے عظیم علمی مقام کو واضح کرتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان بھی پیش کیا:«أَنَا مَدِينَةُ الْعِلْمِ وَعَلِيٌّ بَابُهَا»ترجمہ: میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کا گھر علم و معرفت کا مرکز اور آپ کی سیرت علم و حکمت کا بہترین نمونہ ہے، مولانا یاسین حسین عابدی

مولانا نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا علمی مقام غیر معمولی ہے۔ آپ کا گھر علم و معرفت کا مرکز تھا اور آپ کی سیرت علم، حکمت اور الٰہی معرفت کا بہترین نمونہ ہے۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی گھریلو زندگی، امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے ساتھ آپ کے تعلقات اور باہمی احترام کے واقعات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہزادیٔ کونین کی زندگی ازدواجی محبت، وفاداری، احترام اور ایثار کا عظیم درس دیتی ہے۔

مولانا نے بیان کیا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی طبیعت ناساز اور جسم مبارک کمزور ہو چکا تھا، لیکن جب امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام گھر میں تشریف نہیں رکھتے تھے تو آپ دیواروں کا سہارا لے کر چلتی تھیں، جبکہ حضرت علی علیہ السلام کی آمد پر سہارا چھوڑ کر کھڑی ہو جاتی تھیں۔ یہ اپنے شوہر کے احترام اور محبت کا ایک عظیم نمونہ ہے۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کا گھر علم و معرفت کا مرکز اور آپ کی سیرت علم و حکمت کا بہترین نمونہ ہے، مولانا یاسین حسین عابدی

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے بعد امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی جانب سے آپ کو غسل دینے کے دردناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے آپ کے صبر، وفاداری اور شریکِ حیات سے بے پناہ محبت کو بیان کیا اور کہا کہ یہ وہ غم انگیز لمحات تھے جن میں ایک شوہر اپنی شریکِ حیات کو رخصت کر رہا تھا، لیکن اس کے دل پر گزرنے والی کیفیت کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

مولانا یاسین حسین عابدی نے خطاب کے اختتام پر حاضرین کو سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے اور عبادت، دعا، تقویٰ، علم، عفت اور گھریلو زندگی میں محبت و احترام کو فروغ دینے کی تلقین کی۔

مجلس کے اختتام پر مصائبِ شہزادیٔ کونین بیان کیے گئے، جس پر مومنین نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ بارگاہِ رسالت میں پرسہ پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha